• جنوری 17, 2022

ماہانہ 11.5 فیصد مہنگائی معاشی بربادی کا اعتراف جرم ہے: شہباز شریف

اسلام آباد: شہباز شریف نے قوم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ماہانہ 11.5 فیصد مہنگائی معاشی بربادی کا اعتراف جرم ہے، مہنگائی اور بے روزگاری پر عوام خود کشیاں کر رہے ہیں اور حکمران انہیں نہ گھبرانے کی تلقین کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ مہنگائی کا سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنا غریبوں کے لئے قیامت اور معیشت کی تباہی کی دلیل ہے، مہنگائی 13 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، عوام مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں، حکومتی بیانات سے یہ آگ نہیں بجھے گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جاری کھاتوں کے خسارے مسلسل بڑھ رہے ہیں، جو 5.1 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے، یہ کفایت شعاری ہے ؟ رواں مالی سال کے جولائی تا اکتوبر جاری کھاتوں کا خسارہ بڑھ کر 5.1 ارب ڈالرز تک جاپہنچا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ووٹنگ کا قانون بن گیا، اب الیکشن الیکٹرونک مشینوں کے ذریعے ہونگے: شیخ رشید

Read Next

وزیراعظم عمران خان کی ایف بی آر ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے