• ستمبر 18, 2021

ماڈل نایاب کے قتل کیس کا ڈراپ سین، سوتیلے بھائی نے گلا دبا کر موت کی نیند سلایا

لاہور: لاہور میں قتل ہونے والی ماڈل نایاب کا قاتل سوتیلا بھائی نکلا جس نے غیرت کے نام پر گلا دبا کر ماڈل کو موت کی نیند سلا دیا۔

ماڈل نایاب کے قتل کیس کا ڈراپ سین، ملزم اسلم نے سوتیلی بہن کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔ ملزم نے پہلے نایاب کو گلا دبا کر قتل کیا پھر کپڑے اتارے تاکہ زیادتی کا رنگ دیا جاسکے۔

پولیس کے مطابق وقوعہ سے ملنے والے شواہد سے قاتل تک پہنچے، نایاب کے قتل کا واقعہ 11 جولائی کو پیش آیا تھا۔ ماڈل نے سال 2015 میں ریلیز ہونے والے مشہور پنجابی گانے ’گڈی تو منگا لے، تیل میں پواندی آں‘ میں ماڈلنگ کی تھی تاہم بعدازاں انہوں نے ماڈلنگ کے شعبے کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کے پی ایل، میرپور رائلز نے اوورسیز وارئرز کو4 وکٹ سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا

Read Next

گلوکارہ برٹنی سپیئرز کو والد کیخلاف بڑی فتح مل گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے