• ستمبر 23, 2021

ماورا حسین پولیس کی خصوصی ہیلپ لائن کے آغاز سے پرامید

لاہور: اداکارہ ماورا حسین آئی جی پنجاب انعام غنی کی جانب سے خصوصی ہیلپ لائن کے آغاز سے پرامید نظر آرہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ماورا حسین نے اپنی انسٹا سٹوری پر ہیلپ لائن Call 1787 کے آغاز سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی ۔ ماورا حسین نے لکھا کہ “وقت کی ضرورت”۔ماورا حسین نے لکھا کہ  اُمید ہے کہ یہ اتنا ہی مؤثر ہو جتنا کہ یہ دیکھنے میں لگا ۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ  ہمیں اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے اس طرح کے اداروں کی اشد ضرورت ہے ۔ زیادتی و تشدد کا شکار ہونے والوں کے پولیس سے رابطے کیلئے ہیلپ لائن کا آغاز کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ معاشرے میں تشدد خصوصا خواتین سے زیادتی کے بڑتھے واقعات کے سبب آئی جی پنجاب انعام غنی کی جانب سے ایمرجنسی صورتحال میں پولیس سے رابطے کے لیے خصوصی ہیلپ لائن ’Call 1787‘ شروع کی گئی ہے۔ جس کے ذریعے شکایات کی مانیٹرنگ بھی کی جا سکے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

امریکی ریاست پنسلوینیا میں طوفان سے تباہی، متعدد افراد زخمی، کئی عمارتیں تباہ

Read Next

کراچی میں گاڑی پارک کرنے پر جھگڑا، مبینہ تشددسے ضعیف خاتون جاں بحق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے