• اپریل 11, 2021

ماضی کے حکمرانوں نے صرف ملک کو لوٹا،انہیں این آر او نہیں ملے گا،شہباز گل

پشاور:شہباز گل نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے صرف ملک کو لوٹا، کرپشن بچانے کیلئے سب چور اکٹھے ہوگئے، انہیں این آر او نہیں ملے گا، فضل الرحمان اور محمود اچکزئی کے متنازعہ بیانات قابل مذمت ہیں۔ معاون خصوصی شہباز گل نے کامران بنگش کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ملک لوٹا، عمران خان نے کہا تھا ایکشن لوں گا تو سب چور اکٹھے ہو جائیں گے، اپویشن کے پاس کوئی بات نہیں، صرف این آر او چاہیئے، این آر او نہ ملنے کی وجہ سے اپوزیشن مایوسی کا شکار ہے، فضل الرحمان نے پشتونوں کیلئے غلط الفاظ استعمال کیے، محمود اچکزئی نے پنجاب میں جا کر پنجابیوں کو زخم دیا، کرپشن کا خاتمہ، قانون کا یکساں اطلاق وزیراعظم کا مشن ہے۔ شہباز گل نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل 70 فیصد چینی چور ہیں، پہلی لہر میں اپوزیشن کورونا پھیلا کر حکومت گرانا چاہتی تھی، دوسری لہر میں اپوزیشن معیشت تباہ کر کے حکومت ختم کرانا چاہتی ہے، کورونا کے باوجود معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔ معاون خصوصی شہباز گل نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی برسی کے حوالے سے کہا کہ اے پی ایس کے شہدا کو ہم کبھی بھول نہیں سکتے، قوم آج کا دن کبھی بھلا نہیں سکتی، ایسے دن آتے ہیں جس سے قوموں کی تاریخ بدلتی ہے، ترقی کی راہ میں شہدا کی قربانیاں کبھی نہیں بھول سکتے، سانحہ اے پی ایس نے مشکل وقت میں قوم کو ایک کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

محدود وسائل کے باوجود پی آئی سی پشاور کی تکمیل قابل تحسین ہے: وزیراعظم

Read Next

پی ڈی ایم عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کیخلاف ہے،مریم اورنگزیب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے