• اپریل 16, 2021

ماضی کی لوٹ مار کا دور واپس نہیں آئے گا،عثمان بزدار

لاہور:وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ انتشار کی سیاست ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش ہے، ماضی کی لوٹ مار کا دور واپس نہیں آئے گا، سابق حکمران آج وہی کاٹ رہے ہیں جو انہوں نے بویا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے، عوام کی ترقی و خوشحالی کے روڈ میپ پر تیزی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے، کھوکھلے نعرے لگانے والے قصہ پارینہ بن چکے ہیں، ہم نعروں پر نہیں عمل پر یقین رکھتے ہیں، 22 کروڑ عوام ملک کی ترقی کا راستہ روکنے والوں کا کبھی ساتھ نہیں دیں گے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک پائیدار ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے، ان حالات میں انتشار کی سیاست ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش ہے، وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پاکستان کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عمر شیخ کی قسمت کا فیصلہ قریب،صوبائی وزیر قانون نے کارکردگی رپورٹ مانگ لی

Read Next

وزیر اعظم نے بیروزگار کے خاتمے کی منظوری دیدی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے