• اپریل 18, 2021

مارچ میں امتحانات شیڈول کے مطابق لیے جاسکتے ہیں: وزیر تعلیم پنجاب

لاہور: وزیر اسکولز ایجوکیشن پنجاب مراد راس نے کہا ہے جن اسکولوں میں امتحانات ہورہے ہیں وہاں 19 مارچ تک شیڈول کے مطابق امتحانات لیے جاسکیں گے۔

ایک بیان میں ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ ایسے پرائیوٹ اسکولز جہاں امتحانات لیے جارہے ہیں وہاں انتظامیہ شیڈول کے مطابق 19 مارچ تک امتحان لے سکتی ہے لیکن 19 مارچ کے بعد اسکولز کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 19 مارچ کے بعداسکولز کھولنے پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہےکہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے بعد پنجاب کے مختلف شہروں میں تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا سے اموات کے وار جاری، مزید 58 افراد جاں بحق، 2511 نئے مریض

Read Next

الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے