
وزیر اعظم عمران خان نے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس میں پاکستان کومدعو نہ کرنے سے متعلق شور شرابے پرحیرت کا اظہار کیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی ماحولیاتی پالیسیاں آئندہ نسلوں کے لیے سرسبز اور صاف پاکستان کا عزم ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس میں پاکستان کومدعو نہ کرنے پرحیرت ہے،
ہماری حکومت ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پہلے سے اقدامات کررہی ہے، ہم ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کی طرف گامزن ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے 2021کی کانفرنس میں ترجیحات کا تعین کرچکے ہیں، اگر عالمی براداری ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کا مقابلہ کرنے کیلئے سنجیدہ ہے تو غور کرے، گرین پاکستان کے اقدامات میں 10 بلین ٹری سونامی شامل ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے 7 برس میں ماحولیاتی تحفظ کا وسیع تجربہ حاصل کیا ہے، ہم نے خیبرپختوخوا سے آغاز کیا اور پالیسیوں کو عالمی سطح پر تسلیم اور سراہا گیا، ہمارے تجربے سے فائدہ حاصل کرنے کےلیے کسی بھی ملک کی مدد کوتیار ہیں۔
0 Reviews