• ستمبر 18, 2021

مائیکرو سافٹ کا ایکس باکس میں نئی گیمز کا اضافہ

سلیکان و یلی: مائیکرو سافٹ نے ایکس باکس میں مزید نئی گیمز کا اضافہ کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ری کمپائل گیم میں کھیلنے والوں کو زندہ رہنے کیلئے نئی چیزیں دریافت کرنے ، لڑنے ، کمپیوٹر سسٹمز ہیک کرنے اور بیدار رہنے کیلئے چیلنجز کا سامنا کرنا ہوتا ہے ۔ اس گیم کا محور بنیادی طور پر خفیہ رازوں کا سراغ لگانے کے گرد گھومتا ہے ۔

ٹوویلو منٹس سنسنی سے بھرپور گیم ہے جس میں ایک شخص وقت کی قید میں پھنس جاتا ہے اور اسے اپنی عقل کو استعمال کرتے ہوئے اس سے نکلنا ہوتا ہے ۔مسٹ گیم میں کھلاڑیوں کو ایک پُراسرار جزیرے کی کھوج لگانا ہوتی ہے اور دیرینہ تعلقات اور ایک خاندان کی غداری کو دریافت کرنا ہوتا ہے ۔

سائیکوناؤٹس 2 گیم ایکس باکس پر لانچ ہونے کے ٹھیک ایک دن بعد صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ یہ گیم سسپنس اور سازشوں سے بھرپور مشنز پر مشتمل ہے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کویت نے پاکستان سمیت 6 ممالک کیلئے کمرشل پروازوں کی اجازت دے دی

Read Next

تیل، گھی بنانے والی کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی لانے کیلئے اقدامات پر اتفاق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے