• اکتوبر 24, 2020

لیگی کارکنان کو پیشی پر ساتھ لانا سوچی سمجھی سازش ہے، راجہ بشارت

لاہور : وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر پنجاب بھر سے لیگی کارکنان کو ساتھ لانا سوچی سمجھی سازش ہے۔ راجہ بشارت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ والوں کا ہمیشہ یہ وطیرہ رہا ہے جب بھی ان کا احتساب ہوا انہوں نے واویلا مچایا انہوں نے کہا کہ  ن لیگ نیب اور دیگر ملکی اداروں کیخلاف زہر اگلنے کی حد پہلے ہی پار کرچکی تھی آج انہوں نے نیب کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے پتھراؤ بھی کیے صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ ہمارے پاس تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ہیں جن سے پتھراؤ ہوا ہم نے محکمہ ایکسائز سے ان تمام گاڑیوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں وزیر قانون راجہ بشارت کا مزید کہنا تھا کہ پتھراؤ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں اور افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی یہ شہر کسی کی جاگیر نہیں کہ کوئی بھی اٹھے اور دہشت پھیلانا شروع کردے

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نیب کا مریم نواز کی پیشی سے متعلق اعلامیہ جاری، ہنگامہ کرنیوالے لیگی کارکن گرفتار

Read Next

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی مریم نواز اور ان کے ورکرز پر پولیس کی جانب سے طاقت کے بے جا استعمال کی مذمت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے