• نومبر 28, 2020

لیگی رہنما کی کہی ہوئی بات معافی سے آگے نکل چکی ہے،اب قانون اپنا راستہ لے گا،شبلی فراز

اسلام آباد:حکومت نے ایاز صادق کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ شبلی فراز نے کہا لیگی رہنما کی کہی ہوئی بات معافی سے آگے نکل چکی ہے، اب قانون اپنا راستہ لے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں کہنا ہے کہ ریاست کو کمزور کرنا ناقابل معافی جرم ہے، اس کی سزا ایاز صادق اور ان کے حواریوں کو ضرور ملنی چاہیے، سابق سپیکر کی کہی ہوئی بات معافی سے آگے نکل چکی ہے، اب قانون اپنا راستہ لے گا اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس سے قبل شبلی فراز نے نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت کے پر اہل وطن اور تمام مسلمانان عالم کو دلی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا آپؐ تمام کائنات کیلئے رحمت اللعالمین بن کر تشریف لائے، بھٹکی ہوئی انسانیت کو امن و آشتی اور رواداری کے درس سے روشناس کرایا، معاشرتی مسائل کا حل محسن انسانیت کے اخلاق حسنہ کی پیروی میں ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ کے تصور پر فلاحی مملکت بنانے کا عزم رکھتے ہیں، ایسی ریاست جہاں انصاف کا بول بالا ہو اور مساوات کی حقیقی روشنی سب کو میسر آئے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘ایاز صادق کا بیان درست نہیں، پاکستان کی جیت کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی’

Read Next

کورونا کی دوسری لہر: وائرس سے مزید 20 افراد جاں بحق، 1078 نئے کیسز رپورٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے