• دسمبر 7, 2021

لینڈ مافیا اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا:وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے قبضہ مافیا کے خلاف چونکا دینے والے انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن کے دوران مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا،سیاسی اشرافیہ کی مدد سے لینڈ مافیا نے سرکاری اراضی پر قبضہ کیا، لینڈ مافیا اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گاجبکہ لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کرنے پر سروے میں5ہزار 595 ارب کی سرکاری زمینوں پر قبضے سامنے آئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈنگ کا کام شروع کیا تو ہمیں سخت مزاحمت کاسامنا کرنا پڑا، ای وی ایم کی طرح کیڈیسٹرل میپنگ میں بھی ہمیں مزاحمت کاسامنا کرنا پڑا ۔

وزیرعظم نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کرنے پر قبضہ مافیا کے زیر استعمال سرکاری زمین کے حوالے سے چونکا دینے والے ا نکشافات سامنے آئے ہیں جبکہ لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں 5595 ارب روپے کی زمین پر قبضے نکلے ہیں ، سیاسی اشرافیہ اور قبضہ مافیا سرکاری زمینوں پر قابض نکلے ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹس میں مزید کہا کہ سروے میں جنگلات کی 1869 ارب کی زمین قبضہ گروپوں کے زیر استعمال نکلی اور جنگلات کی زمینوں پر لینڈ مافیا کا قبضہ ہے جبکہ پاکستان میں جنگلات کے رقبے میں مزید کمی ہوئی ہے ۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ریلوے کی 307 ارب مالیت کی زمین قبضہ مافیا کے زیر قبضہ نکلی ، نیشنل ہائی وے کی 52 ارب مالیت کی زمین پرقبضے نکلے ہیں ، متروکہ وقف ا ملاک کی 117 ارب روپے کی زمینوں پر قبضے ہیں جبکہ درست کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ حاصل ہونے کے بعد قبضہ مافیا اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت ایکشن ہو گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آئی ایم ایف کی پاکستان کو ایک ارب 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر قرض جاری کرنے کی سفارش

Read Next

فیبری کیٹڈ آڈیو مجھ سےمنسوب کی گئی ہے: سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے