• ستمبر 26, 2021

لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی پیرس سینٹ جرمین کیساتھ معاہدے کیلئے راضی

پیرس: سپین کے مشہور کلب بارسلونا سے اپنی راہیں جدا کرنے والے لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی نے پیرس سینٹ جرمین کیساتھ معاہدے کیلئے اپنی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق یہ دعویٰ معروف سپورٹ کالمسٹ گولیم بالیگ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ معاہدہ ابتدائی طور پر 2 سال کیلئے ہوگا تاہم بعد ازاں بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ لیونل میسی دو دہائیوں سے زیادہ عرصے تک بارسلونا سے جڑے رہے، لیکن لالیگا کے معاشی معاملات کی وجہ سے انھیں دل گرفتہ ہو کر اپنا برسوں کا تعلق توڑنا پڑا۔

برطانوی کالمسٹ گولیم بالیگ نے بی بی سی ریڈیو فائیو کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ پیرس سینٹ جرمین اور لیونل میسی کے درمیان تمام چیزوں پر اتفاق ہو چکا ہے۔ جلد ہی معاہدے کا اعلان کر دیا جائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شاہین آفریدی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف بہتر کارکردگی دکھانے کی ٹھان لی

Read Next

اداکارہ فضا علی نے گلوکار سجاد علی کیساتھ شادی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے