• اکتوبر 26, 2021

لیجنڈ اداکار عمر شریف کو لے جانے والی ایئر ایمبولینس کے آج پہنچنے کا امکان

کراچی: ممتاز اداکار و کامیڈین عمر شریف کو علاج کے لیے امریکہ لے جانے والی ایئر ایمبولینس کے آج پہنچنے کا امکان ہے۔

 لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کی امریکہ روانگی کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل ہیں اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ انہیں لے جانے والی ایئر ایمبولینس آج کسی بھی وقت کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہ لینڈ کر جائے گی۔

عمر شریف کو امریکہ لے جانے والی ایئر ایمبولینس کی رقم حکومت سندھ کی جانب سے ادا کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عمر شریف کے سفری اخراجات سمیت علاج کے دیگر اخراجات کی مد میں حکومت سندھ کی جانب سے چار کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

 عالمی شہرت یافتہ کامیڈین عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر کا کہنا ہے کہ ایئر ایمبولینس کی رقم حکومت سندھ نے ادا کردی ہے اور انہیں اس حوالے سے ای میل بھی موصول ہوئی ہے۔

جواد عمر کے مطابق روانگی میں تاخیر کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہر پروسیس میں تھوڑا وقت لگتا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ انشا اللہ بہت جلد ان کے والد کو علاج کے لیے امریکہ منتقل کردیا جائے گا

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی میں پھر بارش برسانے والے بادلوں کی انٹری

Read Next

1100 میں سے 1100 نمبر، طالبہ نے میٹرک میں ریکارڈ قائم کر دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے