• جولائی 28, 2021

لیجنڈ اداکار دلیپ کمار 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

نئی دہلی: لیجنڈ اداکار دلیپ کمار 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، انہوں نے 65 سے زائد فلموں میں لازوال کردار نبھائے۔

ایک اور عہد تمام، یوسف خان عرف دلیپ کمار خالق حقیقی سے جا ملے، وہ طویل عرصے سے ممبئی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے، انہیں سانس کا  مرض لاحق تھا۔ ان کی وفات کی اطلاع ترجمان فیصل فاروقی کی جانب سے سوشل میڈیا پر دی گئی، یہ جانکاہ خبر سنتے ہی دنیا بھر میں ان کے کروڑوں مداح غم و اندوہ میں ڈوب گئے۔

یوسف خان گزشتہ 6 سالوں کے دوران گردے کی تکلیف اور نمونیا کے سبب کئی مرتبہ ہسپتال داخل اور ڈسچارج ہوتے رہے۔ ان کو 6 جون کو سانس لینے میں مشکل کے سبب ہسپتال داخل کروایا گیا جہاں علاج معالجے سے ان کی حالت بہتر ہو گئی۔ ڈاکٹرز نے بھی ان کی صحت تسلی بخش قرار دی، انہیں 11 جون کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔ گذشتہ برس کورونا لاک ڈاون کے سبب انہوں نے گھر پر ہی قرنطینہ کر لیا تھا۔

لیجنڈ اداکار 11دسمبر1922 کو پشاور کے محلہ خداداد میں پیدا ہوئے۔ ان کوحکومت پاکستان کی طرف سے 1998 میں نشان پاکستان عطا کیا گیا جبکہ بھارتی فلم کے سب سے بڑے اعزاز دادا صاحب پھالکے سے بھی نوازا گیا۔ انہوں نے فلم انڈسٹری پر 50 سال سے زائد عرصے تک راج کیا۔ دل کو چھو لینے والی اداکاری کے سبب انہیں شہنشاہ جذبات کے لقب سے یاد کیا جاتا تھا، ان کی معروف فلموں میں دیوداس، مغل اعظم، گنگا جمنا، رام اور شیام، نیا دور، مادھومتی، کرانتی اور ودھاتا سمیت دیگر شامل ہیں۔

Advertisement

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کوئٹہ: ہزار گنجی میں سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 5 دہشتگرد مارے گئے

Read Next

تنازعات کے باعث دنیا کو خطرات کا سامنا ہے، چینی صدر شی جن پنگ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے