• دسمبر 8, 2021

لیبیا: معمر قذافی کے بیٹے کے کاغذات نامزدگی صدارتی انتخاب کے لیے مسترد

تریپولی: لیبیا الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے لیے معمر قذافی کے بیٹے کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے، اقوام متحدہ نے لیبیا کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

الیکشن کمیشن لیبیا نے سیف الاسلام قذافی کےکاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اعلان کیا، خلیفہ ہفتر سمیت دیگر امیدوار انتخابات میں حصہ لے سکیں گے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں لیبیا کی صورتحال پر خصوصی اجلاس ہوا، اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ لیبیا میں 24دسمبر کو انتخابات نہ ہوئے تو حالات سنگین ہوجائیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان میں پولیوافغان مہاجرین کے ذریعے داخل ہوتا ہے:وزیراعظم کو بریفنگ

Read Next

امریکا حل طلب مسائل طے کرنے کے سلسلے میں عملی اقدامات اٹھائے، افغان طالبان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے