• مئی 25, 2022

لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں، پریانکا گاندھی

بھارت میں حجاب تنازع، کانگریس رہنما پریانکا گاندھی بھی انتہا پسندی کے خلاف بول پڑیں کہا عورت کو ہراساں کرنا بند کرو۔

ٹوئٹ میں پریانکا گاندھی نے لکھا کہ چاہے گھونگھٹ ہو، جینز ہو یا حجاب ہو یہ فیصلہ کرنا عورت کا حق ہے کہ وہ کیا پہننا چاہتی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو اپنی مرضی کا لباس پہننے کا اختیار آئین میں دیا گیا ہے۔

بیان کے آخر میں پریانکا گاندھی نے پیش ٹیگ “لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں” بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ کرناٹک میں گذشتہ تقریباً ڈیڑھ ماہ سے کئی کالجوں میں حجاب پر طالبات اور انتظامیہ کے درمیان اختلاف جاری ہے اور یہ معاملہ اب ہائی کورٹ میں ہے۔

Read Previous

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان

Read Next

پہلی بار عدم اعتماد پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں،سعد رفیق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔