• ستمبر 19, 2021

لڑکیاں اپنی حفاظت کیلئے جوڈو کراٹے سیکھیں: ثناء فخر

لاہور: اداکارہ ثناء فخر نے کہا ہے کہ خواتین اور بچیوں کو اپنی حفاظت کیلئے جوڈو کراٹے سیکھنے چاہئیں،حالات جس نہج پر پہنچ گئے ہیں ہمیں بطور معاشرہ سوچ بچارکرکے اس کی اصلاح کیلئے اقدامات اٹھانا ہوں گے ۔

 رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ثناء فخر نے کہا کہ والدین اپنی بچیوں کو اپنے دفاع سے متعلق بتائیں ، اسی طرح خواتین بھی چوکنا رہیں اور معاشرے میں جس طرح کے واقعات رونما ہو رہے ہیں ان کا جائزہ لیں اوردفاعی حکمت عملی مرتب کریں ۔ میری تجویز ہے کہ خواتین اور بچیوں کو اپنی حفاظت کے لئے جوڈو کراٹے سیکھنے چاہئیں اور اس کی روزانہ مشق کی جائے ۔

اداکارہ نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ سخت قوانین بنائے اوران پر عملدرآمد کو یقینی بنائے ،اگراس طرح کے واقعات کی روک تھام میں پولیس کی جانب سے کوتاہی برتی جاتی ہے تو اس کی کم سے کم سزا نوکری سے برخاستگی ہونی چاہیے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

گوجرانوالا: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، نوجوان قتل

Read Next

شیخوپورہ: ڈاکوؤں نے دورانِ ڈکیتی خاتون کو بچے کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے