• نومبر 29, 2021

لڑکوں کو بھی اسکرٹ پہن کر اسکول آنے کی ہدایت

میدرڈ: اسپین میں اسکول انتظامیہ نے لڑکوں کو بھی لڑکیوں کی طرح اسکرٹ پہن کر آنے کا حکم دے دیا ہے۔

 عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسپین میں اسکول انتظامیہ نے لڑکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ لڑکیوں کی طرح اسکرٹ پہن کر کلاس میں آئ

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسکول انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی ہدایت کا بنیادی مقصد اس پیغام کو عام کرنا ہے کہ لباس کی کوئی صنف نہیں ہوتی ہے۔

ایڈںبرگ کے کیسل ویو پرائمری اسکول نے طلبا و طالبات دونوں کو کلاس میں اسکرٹ پہن کر آنے کو کہا ہے جس کے بعد تمام طلبا نے ویئر اے اسکرٹ ٹو اسکول تحریک میں شرکت کی۔ یہ کلاتھ ہیو نو جینڈر تحریک کا حصہ ہے۔

یہ تحریک اس وقت شروع ہوئی تھی جب 15 سال کے طالب علم مائیکل گومز کو کلاس میں اسکرٹ پہننے کی وجہ سے اسکول سے نکال دیا گیا تھا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق کیسل ویو اسکول کے طلبا و طالبات کے ساتھ اساتذہ بھی اسکرٹ پہنے ہوئے دکھائی دیے۔

اسکول کی خاتون ٹیچر مس وائٹ کا کہنا ہے کہ اسکول دقیانوسی خیالات کے خلاف آگے بڑھ رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم نے ویئر اے اسکرٹ ٹو اسکول ڈے کا اہتمام کیا مگر کسی کو اسکرٹ پہننے کے لئے مجبور نہیں کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج

Read Next

امریکا کی3یونیورسٹیوں میں بم کی جھوٹی اطلاع

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے