• اپریل 18, 2021

لڑنا ہے تو ہم سب کو جیل جانا پڑے گا،اسٹیبلشمنٹ کا کوئی ڈر نہیں، زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مجھے اسٹیبلشمنٹ کا کوئی ڈر نہیں ہے، اگر لڑنا ہے تو ہم سب کو جیل جانا پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ جمہوری قوتوں نے دھاندلی کا سامنا کیا ہے۔ اپنی زندگی کے 14 برس جیل میں گزارے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب پلیز پاکستان تشریف لائیں۔ میاں صاحب،آپ کیسےعوامی مسائل حل کریں گے؟ آپ نے اپنےدور میں تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا۔ میں نے اپنے دور میں تنخواہوں میں اضافہ کیا۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے کہا کہ نواز شریف اگر جنگ کیلئے تیار ہیں تو انہیں وطن واپس آنا ہوگا۔ میں جنگ کیلئے تیار ہوں مگر شاید میرا ڈومیسائل مختلف ہے۔ میاں صاحب آپ پنجاب کی نمائندگی کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے سینیٹ انتخابات لڑے لیکن سینیٹراسحاق ڈار ووٹ ڈالنے نہیں آئے، اگر لڑنا ہے تو ہم سب کوجیل جانا پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ جب 1986 اور 2007 میں بینظیر بھٹو وطن آئیں تو ہم نے  پورے ملک کو موبلائز کیا تھا۔ ہمیں لانگ مارچ کی ایسی ہی منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔ اسٹبلشمنٹ کے خلاف جدوجہد ذاتی عناد کے بجائے جمہوری اداروں کے استحکام کی جدوجہد کیلئے ہونا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے کہا کہ میں نے پارلیمان کو اختیارات دیئے۔ 18ویں آئینی ترمیم اوراین ایف سی منظور کیا جس کی مجھے اور پارٹی ک سزادی گئی۔ہم اپنی آخری سانس تک جدوجہد کیلئے تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے کہا ہے کہ اسمبلیوں کو چھوڑنا اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے۔ ایسےفیصلے نہ کیے جائیں جس سے ہماری راہیں جدا ہوجائیں۔ ہمارے انتشار کا فائدہ جمہوریت کے دشمنوں کو فائدہ دے گا۔ پیپلز پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے۔ ہم پہاڑوں پر سے نہیں بلکہ پارلیمان میں رہ کر لڑتے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

چند بڑے سیکٹرز میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے اقدامات کی ضرورت: وزیراعظم

Read Next

نواز شریف کی وطن واپسی کا معاملہ، آصف زرداری نے مریم سے معذرت کرلی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے