• اگست 2, 2021

لوک ورثہ اسلام آباد میں میوزیکل کنسرٹ، نوجوان گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس

اسلام آباد:  شہر اقتدار کی رونقیں لوٹنے لگیں، لوک ورثہ اسلام آباد میں منعقدہ میوزیکل کنسرٹ میں نوجوان گلوکاروں نے سریلی آواز کا جادو جگایا تو شہری کھنچے چلے آئے۔

مدھر سر، رسیلی اور سحر انگیز گائیکی، لوک ورثہ اسلام آباد میں سجا میوزیکل کنسرٹ، شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ روایتی موسیقی کے سروں نے ہر کسی کو اپنے سحر میں جکڑ لیا تو نوجوانوں نے جدید موسیقی سے بھی شائقین کو خوب محظوظ کیا۔

اسلام آباد کے باسیوں نے شام موسیقی کے انعقاد کو سراہا، کہتے ہیں ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کھلی فضا میں ایسی تقریبات کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ شہری کہتے ہیں کورونا وبا کے دوران ایسی تفریحی سرگرمیاں تازہ ہوا کے جھونکے کے مترادف ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بنگلہ دیش میں دھماکے سے 7 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی

Read Next

گرین اینڈ کلین پاکستان تحریک انصاف کا ویژن ہے: وزیراعظم عمران خان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے