• اکتوبر 16, 2021

لودھراں: 2 کم عمر بچیوں کی شادی کے واقعات، پولیس کی مداخلت، ملزمان کیخلاف مقدمات درج

لودھراں:  دنیاپور سمیت ضلع لودھراں میں ایک ہی روز کم عمر بچیوں کی شادی کے 2 واقعات ہوئے، پولیس نے شادی رکوا کر نکاح خواں سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ملزمان فرار ہوگئے

پولیس کے مطابق ضلع لودھراں کی تحصیل دنیا پور کے چک نمبر 41 ایم میں عبدالشکور نامی شخص نے اپنی بیوی کی عدم موجودگی میں 11 سالہ بیٹی کا شرعی نکاح 40 سالہ پہلوان خان سے کردیا اور رخصتی بھی کردی۔

والدہ جب واپس آئی تو اس نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے اگلے دن لڑکی کو بازیاب کروا لیا اور پہلوان خان، نکاح خواں سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کم عمر لڑکی کا میڈیکل کروایا جارہا ہے، رپورٹ آنے پر اس کے مطابق مزید قانونی کاروائی کی جائے گی۔

اتوار کے روز ہی حویلی نصیر خان میں بھی والد نے بھاری رقم کے عوض اپنی 13 سالہ بیٹی کا نکاح 38 سالہ شخص سے کردیا تھا، اس واقعہ میں بھی پولیس نے شادی رکوا کر دلہن کی ماں اور خالہ سمیت 4 افراد کو گرفتار اور 13 کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

رواں مالی سال کے دس ماہ ملکی برآمدات 14 فیصد اضافے سے 20 ارب 90 کروڑ ڈالر رہی

Read Next

وزیراعظم عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے