• نومبر 27, 2020

لنکا پریمیئر لیگ سے آندرے رسل سمیت پانچ غیر ملکی کرکٹرز دستبردار

کولمبو: لنکا پریمیئر لیگ کو آغاز سے قبل ہی مشکلات نے گھیر لیا، 5 غیر ملکی کھلاڑی ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈین آل راؤنڈر آندرے رسل، جنوبی افریقی بیٹسمین فاف ڈوپلیسز اور ڈیوڈ ملر سمیت پانچ غیر ملکی کھلاڑیوں نے فرنچائز ٹیموں کے ڈرافٹ میں شمولیت کے باوجود ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔ کرکٹ سری لنکا کے مطابق ڈیوڈ ملر ، فاف ڈوپلیسز اور ڈیوڈ مالان نے نومبر میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان لمیٹڈ اوورز کی سیریز کے باعث سری لنکا میں ہونے والے ایونٹ میں اپنی عدم دستیابی سے آگاہ کیا۔ آندرے رسل انجری مسائل کے باعث میچز کھیلنے سے قاصر ہیں۔ بھارتی وکٹ کیپر منویندر بسلا کی غیر حاضری کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

امریکی صدارتی انتخابات میں 7 روز باقی رہ گئے، جوبائیڈن اور ٹرمپ میں توتومیں میں جاری

Read Next

ویانا اوپن کا سنسنی خیز آغاز، روڈیونوف نے شیپوویلوف کو اپ سیٹ کر دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے