• اکتوبر 22, 2021

لداخ کے بعد ایک اور محاذ کھل گیا،چینی فوجی سرحد پار کرکے بھارت میں گھس گئے

نئی دہلی: لداخ کے بعد بھارت کے خلاف چین نے ایک اور محاذ کھول دیا ہے اور ریاست اتراکھنڈ میں چینی فوجی سرحد پار کرکے بھارت میں گھس گئے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ 30 اگست کو 100چینی فوجی بھارتی علاقے میں گھس آئے تھے،جبکہ چینی فوجیوں نے سرحد پار کی اور کئی گھنٹے بھارتی علاقے میں رہے۔

اس حوالے سے انڈین میڈیا نے مزید کہا کہ بھارتی فورسز اور چینی افواج کے درمیان کوئی کشمکش رونما نہیں ہوئی اور نہ ہی چینی فوجیوں نے بھارتی تنصیبات کوکوئی نقصان پہنچایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چین نے اتراکھنڈ کی سرحد پر تعمیراتی کام تیز کردیا ہے۔

یہ واقعہ مشرقی لداخ کے کئی علاقوں میں ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان مسلسل تصادم کے درمیان پیش آیا حالانکہ دونوں فریقوں نے دو حساس مقامات پر علیحدگی مکمل کرلی ہے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حکومت کا نالہ لئی ایکسپریس وے پر کام جلد شروع کرنے کا فیصلہ

Read Next

قومی ٹی 20کپ:سندھ کی ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ناردرن کو 3رنز سے مات

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے