• اکتوبر 20, 2020

لبنان کو 15 ارب ڈالر کا نقصان، ہسپتالوں میں مریضوں کی گنجائش ختم

بیروت، بیروت دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 154 ہوگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 5 ہزار سے  زیادہ ہوگئی،ملک میں خوراک لانے والی واحد بندر گاہ تباہ ہوگئی عالمی امداد ناکافی ہے ہسپتالوں میں گنجائش سے کئی گنا زیادہ زخمی موجود ہیں بیروت کے عوام سب کچھ کھو چکے ہیں بین الاقوامی این جی اوز نے عالمی برادری سے مزید امدا کی اپیل کردی خوفناک دھماکے میں معاشی بحران میں گھرے لبنا کا 15 ارب ڈالر کا نقصان ہوا فرانس نے لبنان کی امداد کے لئے اتوار کو ڈونرز کانفرس کے انعقاد کا اعلان کردیا جس میں یورپی یونین بھی شرکت کرے گی۔ ملبے میں دبے افراد کی تلاش کے لئے دھماکے کی جگہ پر ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے، لبنان کے عوام نے دھماکے کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیتے ہوئے پارلیمان کے سامنے مشتعل افراد نے مظاہرہ کیا۔7 سال قبل آتشگیر مادہ بیروت بندر گاہ لانے والےروسی بحری جہاز کا کپتان بھی منظر عام پر آگیا، انکا کہناتھا کہ آتشگیر مادہ افریقی ملک موزمبیق لے جانے والے جہاز نے بیروت رکنا ہی نہیں تھا مگر مالک نے مجبور کیا کہ بیروت سے اضافی سامان اٹھایا جائے، پورٹ پر فیس کے مسئلہ کی وجہ سے جہاز کئی ماہ کھڑا رہا اور امونیم نائٹریٹ کو بندرگاہ کے گودام میں منتقل کردیا گیا،

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بیروت دھماکے کے بعد لبنان بھر میں حکومت مخالف مظاہرے پھوٹ پڑے، ہزاروں افراد کی شرکت

Read Next

وزیراعظم عمران خان نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا افتتاح کردیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے