• اکتوبر 30, 2020

لبنان کا دارالحکومت بیروت زوردار دھماکے سے لرز اٹھا، 10 افراد ہلاک

لبنان کا دارالحکومت بیروت زور دار دھماکے سے لرز اٹھا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق دھماکا بیروت کی بندرگاہ کے قریب ہوا اور یہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کے نتیجے میں کئی کلومیٹر تک عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

رپورٹ کے مطابق پہلے دھماکے کے کچھ دیر بعد ایک اور دھماکا بھی ہوا ہے جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

فوری طور پر دھماکے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں اور حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔

لبنان کے وزیر صحت حماد حسن کا کہنا ہےکہ دھماکے  کے نتیجے میں سیکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

واقعے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور اسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں زمیں بوس ہونے والی ایک عمارت کے ملبے سے 10 لاشیں نکالی گئی ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق دھماکا بیروت کی بندرگارہ میں ہوا ہے اور واقعے کے بعد شہریوں میں شدید خوف ہراس پایا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دھماکے کے بعد دھواں اٹھتے اور زخمی افراد کو دیکھا جاسکتا ہے۔

بعض اطلاعات کے مطابق دھماکا بندرگاہ کے قریب موجود گودام میں ہوا جس میں بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد رکھا ہوا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

قوم کی امنگوں کی ترجمانی،پاکستان کا پولیٹیکل نقشہ جاری،مقبوضہ کشمیر بھی شامل

Read Next

ملکی ائیر پورٹس پر سرینگر کا وقت دکھانے کیلئے گھڑیاں نصب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے