• جنوری 20, 2022

لبنان، عرب ممالک میں سفارتی تعلقات کی منسوخی کا باعث بننے والے وزیر اطلاعات مستعفی

بیروت: لبنان اور عرب ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی منسوخی کا باعث بننے والے لبنانی وزیر اطلاعات جارج قرداحی مستعفی ہوگئے۔

ایک بیان میں جارج قرداحی نے کہا کہ وہ اپنے موقف پر قائم ہیں تاہم لبنانی شہریوں اور لبنان کے مفاد کی خاطر عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔

جارج قرداحی کی جانب سے یمن میں سعودی کارروائی کو جارحیت قرار دینے پر سعودی عرب سمیت چار عرب ممالک نے لبنان سے سفارتی تعلقات توڑ دیے تھے۔

لبنانی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ سعودی عرب اور دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے پر امید ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کسی خاتون کی جبری شادی غیر قانونی تصور ہوگی:امیر طالبان ملا ہیبت اللہ

Read Next

رمیز راجہ کا پاکستان میں خواتین کی پی ایس ایل کرانے کا عندیہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے