• اکتوبر 19, 2021

لاہور ہائیکورٹ: کاپی تاخیر سے ملنے پر مقامی وکیل نے کاپی برانچ کے شیشے توڑ دیئے

لاہور: لاہور ہائیکورٹ کی کاپی برانچ میں مقامی وکیل نے کاپی تاخیر سے ملنے پر کاپی برانچ کے شیشے توڑ دیئے۔ لاہور ہائیکورٹ سیکورٹی نے ایڈووکیٹ ماجد جہانگیر کو گرفتار کرلیا۔

 ایڈووکیٹ ماجد جہانگیر نے ڈنڈا تھامے کاپی برانچ پر حملہ کیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ سیکورٹی نے ایڈووکیٹ ماجد جہانگیر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم ایڈووکیٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت پرچہ درج کروا دیا گیا۔

وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل فرحان شہزاد نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ وکیل کا پہلے مرحلے میں لائسنس معطل کیا جائے گا، پھر منسوخ کیا جائے گا، وکلاء کو بدنام کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عمر اکمل کا امریکہ میں بھی لیگ کرکٹ میں ناکام آغاز

Read Next

نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 تیار: اختیارات میں کمی، 11 شقوں میں ترامیم ہونگی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے