• جولائی 6, 2022

لاہور ہائیکورٹ: ون وے کی خلاف ورزی پر 2 ہزار روپے جرمانہ وصول کرنے کا حکم

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے شاہراہوں پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں سے 2 ہزار روپے جرمانہ وصول کرنے کا حکم دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک سے متعلق کیس کی سمات، جسٹس شاہد کریم نے 8 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی پر جرمانہ بڑھا کر 2000 روپے کیا جا رہا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق 7دسمبر سے موٹر وے پر ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا جائے، حکم نافذ العمل ہوتے ہی موٹر وےپر صرف ایم ٹیگ والی گاڑیاں چلیں گی۔ بغیر لائسنس گاڑی کو 2 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے ، ون وے کی خلاف ورزی پر جرمانہ بڑھانے کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔ ایل ڈی اے کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو نیب کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم

Read Next

جھاڑ کھنڈ میں ہندو انتہا پسندوں کا مسجد جانیوالے نوجوان پر تشدد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔