• اکتوبر 30, 2020

لاہور ہائیکورٹ نے فیس کی عدم ادائیگی پر بچوں کو نکالنے سے روک دیا

لاہور:ہائیکورٹ نے پرائیویٹ سکولز کو فیس کی عدم ادائیگی پر بچوں کو نکالنے سے روک دیا، عدالت نے ہدایت کی کہ تمام بچے معمول کے مطابق سکول جا کر تعلیم جاری رکھیں۔ لاہو ہائیکورٹ  کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے والدین کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں فیس کی عدم ادا ئیگی پر بچوں کیخلاف کارروائی کو چیلنج کیا گیا، عدالت نے حکم دیا کہ کسی بچے کو فیس کی عدم ادا ئیگی پر سکول سے نکالا گیا تو انتظامیہ کو طلب کیا جائے گا۔ خیال رہے کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں 30 ستمبر کو سات ماہ بعد پرائمری تک تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوئیں۔ تعلیمی اداروں میں حکومت کے طے کردہ ایس او پیز کے تحت انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ تعلیمی اداروں میں شفٹ دو حصوں میں تقسیم کی گئی ہیں۔ کلاس کی آدھی تعداد ایک دن آئے گی جبکہ باقی دوسرے دن حاضری یقینی بنائے گی، شفٹ کو بھی 4 گھنٹے تک محدود کر دیا گیا۔ ماسک کے بغیر سکول میں داخل ہونے کی پابندی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مردم شماری کا عمل جیسا بھی تھا اب مکمل ہوچکا ہے،سپریم کورٹ

Read Next

بنڈل آئی لینڈ کوئی ہاؤسنگ پراجیکٹ نہیں،عمران اسماعیل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے