• دسمبر 6, 2021

لاہور ہائیکورٹ نے آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کا حکم دے دیا

لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسکولوں کو ایک ہفتے بند رکھنے کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالت نے آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شیراز ذکا، آفتاب ورک اور ابو ذرسلمان خان نیازی کی درخواستوں پر سماعت کی، جس میں سموگ کیلئے اقدامات نہ کرنے اور مکمل لاک ڈوان کی استدعا کی گئی۔ عدالتی حکم پر میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید پیش ہوئے۔

مئیر لاہور نے پنجاب حکومت کی شکایت کہ ان کو صرف 8 فیصد بجٹ استعمال کرنے کی اجازت ہے اور مکمل اختیارات نہیں دئیے جا رہے۔ عدالت نے کہا کہ آگے الیکشن آ رہے ہیں، آپ لاہور کی خدمت کریں۔ جسٹس شاہد کریم نے مئیر لاہور کو فوکل پرسن مقرر کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ لاہور کو ایسے ہی صاف کرنا ہے، جیسے ہمارا گھر ہوتا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کی بات پر سیاسی مخالفین کو سانپ سونگھ جاتا ہے’

Read Next

وزیراعظم کا پنجاب حکومت کو ایک ہفتے میں بلدیاتی نظام کے قانونی معاملات کو مکمل کرنے کا ٹاسک

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے