• اکتوبر 22, 2021

لاہور: گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، نشیبی علاقوں میں پانی ہی پانی

لاہور: لاہور میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔ نشیبی علاقوں میں پانی ہی پانی، کئی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔

 لاہور میں صبح کے وقت آسمان پر کالے بادل چھائے اور پھر کھل کر برسے، تالاب میں سب سے زیادہ 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ مغلپورہ میں 33 ملی میٹر، لکشمی چوک میں 53، تاج پورہ میں 5 اور چوک ناخدا میں 20 ملی میٹر بارش ہوئی۔ فرخ آباد میں 22 ملی میٹر، گلشن راوی میں 52 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

راولپنڈی اور گردونواح میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی، جہلم میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، میرپور آزاد کشمیر شہر و گردانواح میں بھی بادل خوب برسے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بااثر زمیندار کے کتوں کا 3 سالہ بچی پرحملہ، ہسپتال میں دم توڑ گئی، وزیراعلی کا نوٹس

Read Next

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سربراہی اجلاس آج سے شروع ہوگا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے