• جنوری 23, 2021

لاہور کے جلسے سے حکمرانوں کا خاتمہ ہو جائے گا: مولانا فضل الرحمن

ملتان:امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ 13 دسمبر کو ہونے والے لاہور کے جلسے سے حکمرانوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔ دن رات ایک کر کے لاہور، اسلام آباد کا معرکہ سر کرنا ہے۔ ملتان میں ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ 13 دسمبر کو لاہور میں ٹاکرا ہو گا۔ ہم نے لاہوراوراسلام آباد کامعرکہ سرکرناہے، ملتان میں تشدد کیخلاف جمعہ اور ہفتہ کو ملک بھرمیں احتجاج ہوگا۔ موجودہ حکمران دھاندلی سےاقتدارمیں آئے۔ پہلےروزسےانتخابات کوتسلیم نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے حکومت نے ملتان کی شاہراؤں کوبند کردیا تھا،پیپلزپارٹی کومبارکباد دیتا ہوں۔ آج کا اجتماع پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی مناسبت سے ہورہا ہے۔ پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ ناجائز،ناپاک، نااہل حکمرانوں اور اہل ملتان کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہم نے ان کوملتان سے بھگایا، تمارے تخت کوگرانے میں بھی اسی طرح فاتح ہوں گے۔ امیر جمعیت علمائے اسلام ف کا کہنا تھا کہ کل پریس کانفرنس میں صرف ایک ڈنڈا دکھایا تھا پھردم دما کربھاگ گئے تھے۔ اگران میں رتی بھرشرم،غیرت ہوتوچلوبھرپانی میں ڈوب مرنا چاہیے۔ یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں پرتشدد کیا گیا۔ ہمارے کارکنوں کومختلف اضلاع میں گرفتارکیا گیا۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اگرہم جلسہ نہیں کریں گے توغریب کی آوازکون بنے گا۔ آپ دھاندلی سے اقتدارمیں آئے، لاہورکے جلسے سے ان کا جنازہ نکلے گا، جب تک گیدڑملک نہیں چھوڑے گا پیچھا کریں گے، خود آرام نا آپ نے آرام کرنا ہے، دن رات ایک کرکے لاہور،اسلام آباد کا معرکہ سرکرنا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بینظیر کی صاحبزادی آصفہ کی سیاست میں انٹری، ملتان جلسے سے دھواں دار خطاب

Read Next

A1TV Headlines 12 PM | 30 November 2020

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے