• جولائی 30, 2021

لاہور کی مختلف جامعات کے طلبا نے لاہور چھاؤنی میں ایک دن گزارا

لاہور:  یونیورسٹیز کے طلبہ نے لاہور گیریژن میں پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا۔ طلبہ کو پاک فوج کے تنظیمی ڈھانچے اور دفاعی صلاحیتوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ طلبہ نے ٹینکوں کی سواری اور آرمرڈ گاڑیوں میں خصوصی دلچسپی لی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مختلف یونیورسٹیز کے طلبہ نے لاہور گیریژن میں پاک فوج کے ساتھ دن گذارا، پروگرام کا مقصد طلبہ کو پاک فوج کے امور کار کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔ طلبہ کو پاک فوج کے تنظیمی ڈھانچے اور دفاعی صلاحیتوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

طلبہ نے ٹینکوں کی سواری اور آرمرڈ گاڑیوں میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی، طلبہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، مہارتوں اور عزم و حوصلے کو بھی سراہا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بنگلا دیش: فوڈ فیکٹری میں آگ لگنے سے 52 افراد جاں بحق

Read Next

کشمیر بچاؤ کے نام پر ابو بچاؤ مہم چل رہی ہے: فرخ حبیب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے