• جولائی 28, 2021

لاہور پاکستان کا دل، ترقیاتی منصوبوں کیلئے 28 ارب روپے مختص: عثمان بزدار

لاہور:  وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاہور پاکستان کا دل اور معاشی سرگرمیوں کا اہم مرکز ہے، ترقیاتی منصوبوں کیلئے 28 ارب روپے مختص کر دیئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاہور کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، شہر میں انفرا سٹرکچر کے میگا پراجیکٹس شروع کیے جارہے ہیں، شاہکام چوک، گلاب دیوی ہسپتال انڈر پاس اور شیرانوالا گیٹ اوورہیڈ کے منصوبوں کی تکمیل سے لاہور کے شہریوں کو آمدورفت کی بے پناہ سہولتیں میسر آئیں گی، لاہور شہر کی ضروریات کے مطابق منصوبے بنائے گئے ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ذاتی نمودونمائش کے منصوبوں کی جگہ عوامی ترجیحات کو مدنظر رکھا گیا ہے، لاہور شہر میں پانی کی قلت کو مدنظر رکھتے ہوئے سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگایا جائے گا، اس منصوبے کیلئے آئندہ مالی سال میں ایک ارب 50 کروڑ روپے رکھے جا رہے ہیں، ہماری حکومت لاہور میں ایک ہزار بستروں پر مشتمل جدید ترین ہسپتال تعمیر کرے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

A1 Tv Headlines 12 PM | 16th June 2021

Read Next

کورونا وائرس سے مزید 46 افراد کا انتقال، 24 گھنٹے کے دوران 1119 نئے مریض

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے