• مئی 24, 2022

لاہور ٹیسٹ کا دوسرا روز، آسٹریلیا کی ساری ٹیم 391 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی

لاہور:  لاہور ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا کی ساری ٹیم 391 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی، پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان نے کینگروز کو آوٹ کرنے کے بعد آج جب پہلی اننگز میں بیٹنگ شروع کی تو سکور بنانے کی رفتار بہت سست رہی۔ اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے 11 ویں اوور کے اختتام تک محض 19 رنز بنائے۔

قبل ازیں کینگروز نے 232 رنز اور 5 وکٹوں کے نقصان سے آج دوسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا، کیمرون گرین اور ایلکس کیرے نے طویل شراکت داری میں باالترتیب 79 اور 67 انفرادی رنز کا اضافہ کیا۔ ان کے بعد کوئی آسٹریلوی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔ مچل سٹارک  13، ناتھن لیون 4، مچل سویپسن 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ یوں پاکستان کو 392 رنز کا ہدف مل گیا۔

گذشتہ روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔ اوپنر بلے باز ڈیوڈ وانر 7، مارنس لبوشین صفر پر پویلین لوٹ گئے، عثمان خواجہ ایک مرتبہ پھر نروس نائنٹی کا شکار ہوئے اور 91 رنز بناکر ساجد خان کا شکار بنے، سٹیو سمتھ 59 اور ٹریوس ہیڈ 26 سکور بناکر پویلین لوٹ گئے تھے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باؤلگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو حریف بلے بازوں کو آوٹ کیا تھا جبکہ نسیم شاہ نے بھی 2 اور ساجد خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کی کراچی میں کھیلنے والی ٹیم ہی لاہور ٹیسٹ کے لیے برقرار ہے البتہ پاکستان کے سکواڈ میں بابراعظم، محمدرضوان، شاہین آفریدی کے علاوہ عبداللہ شفیق، فوادعالم، اظہرعلی، نعمان علی اور ساجد خان ٹیم کا حصہ ہیں۔ امام الحق اور حسن علی کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ فہیم اشرف کی جگہ نسیم شاہ تیسرا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آرمی چیف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Read Next

‘اپوزیشن کے پاس ہمارے کچھ بندے ہیں تو ہمارے پاس بھی ان کے کچھ بندے ہیں’

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے