• جنوری 19, 2022

لاہور: ٹریفک حادثے میں باپ بیٹے سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے

لاہور: بیدیاں روڈ ٹریننگ سنٹر کے سامنے خوفناک ٹریفک حادثے میں باپ بیٹے سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ہیر کے علاقے ایلیٹ پولیس ٹریننگ سنٹر کے سامنے یہ افسوس ناک حادثہ پیش آیا جب دو موٹر سائیکلوں پر سوار 3 افراد تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے گر گئے، ایسے میں پیچھے سے آنے والی تیز رفتارٹریکٹر ٹرالی نے تینوں کو اپنے ٹائروں تلے کچل دیا جس سےتینوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں موٹرسائيکل سوار باپ امین اور بیٹا محمد حسین تھے جو گاؤں کیر کلاں کے رہائشی تھے جبکہ تیسرا شخص 30 سالہ مقصود زمان ڈسکہ کا رہائشی اور ڈی ایچ اے میں ملازم تھا۔ پولیس نے لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جلد فرار ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہی ہوں گے: فواد چودھری

Read Next

وزیراعظم نے سیکرٹری خزانہ یوسف خان کو تبدیل کردیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے