• اکتوبر 28, 2020

لاہور : ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی سے کئی علاقوں میں بجلی معطل

لاہور: 220 کے وی غازی نیو لاہور ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی  سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق فنی خرابی کے باعث 90 میگا واٹ کی لوڈ مینجمنٹ کا سامنا ہوا جب کہ این ٹی ڈی سی ٹیمیں فالٹ دورکرنے میں مصروف ہیں اور جلد ٹرانسمیشن لائن بحال کردی جائے گی۔

این ٹی ڈی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ 220 کے وی راوی گرڈ اسٹیشن سمیت این ٹی ڈی سی کا تمام سسٹم نارمل ہے۔

ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث فتح گڑھ، تاج باغ، والٹن غازی روڈ صدر، دھرم پورہ، آر اے بازار، بیدیاں روڈ، ڈیفینس، وحدت روڈ اور سمن آباد سمیت متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی ٹی ڈی سی کو بند نہیں کیا بلکہ تشکیل نو کررہے ہیں: زلفی بخاری

Read Next

ملک میں کورونا کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے: اسد عمر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے