• جولائی 6, 2022

لاہور: ٹرانسفارمر گرنے سے خاتون جاں بحق

لاہور:  اچھرہ بازار میں ماں بیٹی پر ٹرانسفارمر گر گیا جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

لاہور کے اچھرہ بازار میں ٹرانسفارمر گرنے سے ماں جاں بحق جبکہ ان کی بیٹی زخمی ہوگئی، زخمی ہونے والی تین سالہ بچی سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ماں بیٹی بازار میں خریداری کرنے آئی تھیں کہ اچانک ان پر ٹرانسفارمر آن گرا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ صبا نامی خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

پولیس اور ریسکیو کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو حکام کی نااہلی کی وجہ سے ٹرانسفارمر گرا، پول پر ٹرانسفارمر نصب ہیں جن کی حالت کافی پرانی ہے اور ان کی مرمت بھی نہیں کی جاتی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بااختیار پارلیمنٹ پر کوئی سودے بازی نہیں کریں گے: آصف علی زرداری

Read Next

کنٹونمنٹ اراضی پر کمرشل سرگرمیاں، سیکرٹری دفاع کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔