• ستمبر 26, 2021

لاہور: نامعلوم افراد نے 55 سالہ شخص کو گھر میں گھس کر قتل کردیا

لاہور:  صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے شاہدرہ میں نامعلوم افراد نے 55 سالہ شخص کو گھر میں گھس کر قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول محمد امجد کو تیز دھار آلے سے گردن پر وار کرکے قتل کیا گیا، مقتول سید پارک شاہدرہ میں محلے کی زکوۃ کیمٹی کا چیئر مین تھا۔ گھر میں کام کرنے والے شخص نے پولیس کو 15 پر کال کر کے اطلاع دی۔ مقتول کے بچے بیرون ملک رہائش پذیر ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چند عرصہ قبل محمد امجد نے فاپنی بیوی کو طلاق دی تھی۔ گزشتہ رات گھر میں ایک نقاب پوش خاتون مقتول کے گھر آئی تھی ، لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا، واقع کی تحقیقات کررہے ہیں، لاہور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عامر لیاقت ٹریفک پولیس اہلکار سے الجھ پڑے، ویڈیو ٹویٹ کردی

Read Next

عورت کو بھی انسان سمجھیں: سبیکا امام

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے