• ستمبر 26, 2021

لاہور میں 66 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالی گاڑی پکڑی گئی

لاہور: سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے 66 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو دھر لیا، کار ڈرائیور نے 57 مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی تھی۔

66 مرتبہ ای چلان والی گاڑی ٹریفک پولیس کے قبضہ میں بالآخر آ گئی، 07 مرتبہ اوورسپیڈنگ، 02 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی، ڈرائیور کو 32 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کر کے گاڑی کو تھانہ سول لائنز میں بند کردیا گیا۔ واجبات جمع کروانے پر گاڑی حوالے کی جائے گی۔

20 ہزار سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات کو قبضہ میں لیا گیا، سٹی ٹریفک پولیس کی 17 ٹیمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی کررہی ہیں، ٹریفک وارڈنز کو ڈیوائسز اور پرنٹر بھی فراہم کئے گئے ہیں۔ ڈیوائسز کی مدد سے باآسانی ای چالان نادہندہ گاڑیوں کا پتہ کیا جا سکتا ہے، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کےخلاف ٹریفک پولیس اور سیف سٹی کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ ٹریفک قوانین کا احترام کریں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا نے ہلچل نہیں تباہی مچائی ہے: یشمہ گل

Read Next

انجلینا افغانستان میں شکست کے بعد امریکی ہونے پر شرمندہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے