• ستمبر 20, 2021

لاہور میں ڈاکوؤں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، کانسٹیبل شہید، سی سی پی او کا نوٹس

لاہور: لاہور کے علاقے داتا دربار میں ڈاکوؤں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ سے کانسٹیبل شہید، راہگیر زخمی ہو گیا۔ سی سی پی او لاہور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے مطابق ڈاکو پیر مکی دربار کے قریب واردات کر کے پیدل فرار ہو رہے تھے کہ ملزمان کا پولیس پارٹی سے سامنا ہو گیا۔ محافظ فورس کے اہلکاروں نے ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔ ڈاکو فائرنگ کرنے کے بعد بھاٹی گیٹ مین بازار کی طرف بھاگے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر کانسٹیبل رمضان شدید زخمی ہو گیا۔ گولی لگنے کے نتیجہ میں جاوید نامی راہ گیر بھی زخمی ہوا۔ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری طور پرمیو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر کانسٹیبل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےخالق حقیقی سے جاملا۔

پولیس نے د ہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ کانسٹیبل محمد بلال کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی: افغانستان سے تربیت یافتہ 2دہشتگرد گرفتار، بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر وائرز برآمد

Read Next

جنوبی وزیرستان: فورسز کی کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے