• دسمبر 6, 2021

لاہور میں چھٹی کے روز پتنگ بازی کا خونی کھیل، ڈور پھرنے سے نوجوان زخمی، ہسپتال منتقل

لاہور: لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں چھٹی کے روز نوجوان پتنگ بازی کے خونی کھیل کا نشانہ بن گیا۔ ڈور گردن پر پھرنے سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

لاہورمیں چھٹی کے روز پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری،فیکٹری ایریا میں کٹی پتنگ کی ڈور گردن پر پھرنے سے نوجوان لہو لہان ہو گیا۔ مجاہد نامی نوجوان موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا کہ کٹی پتنگ کی ڈور اسکی گردن سے لپٹ گئی ، نوجوان کوشدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹر ا س کا علاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود خطرناک کھیل کو روکنے میں پولیس ناکام نظر آتی ہے، گذشتہ سالوں کے دوران قاتل ڈور پھرنے سے ننھے بچوں سمیت متعدد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کوئٹہ: مسلح افرادکی فائرنگ ،پی پی رہنما سمیت 5افراد جاں بحق

Read Next

کراچی: گلستان جوہر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ ،بائیک رائیڈر معجزانہ طور پر بچ گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے