• ستمبر 23, 2021

لاہور میں پٹرول لینے کے لئے کورونا ویکسین لازمی قرار دینے کا فیصلہ؟

لاہور: ضلعی انتظامیہ نے پٹرول لینے کے لئے کورونا ویکسین لازمی قرار دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اگر پٹرول لینا ہے تو اس کے لئے ویکسین اہم شرط ہوگی۔ لاہور نیوز کے مطابق یکم ستمبر سے ویکسین نہ لگوانے والوں کو پٹرول نہیں ملے گا، شہر کے متعدد پٹرول پمپس پر بینرز لگا دئیے گئے ہیں۔

ادھر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 95 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 25 ہزار 415 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 44 ہزار 341 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 16 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 86 ہزار 578، سندھ میں 4 لاکھ 27 ہزار 37، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 59 ہزار 483، بلوچستان میں 32 ہزار 14، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 795، اسلام آباد میں 97 ہزار 956 جبکہ آزاد کشمیر میں 31 ہزار 478 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 75 لاکھ 20 ہزار 285 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 ہزار 496 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 26 ہزار 82 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 515 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 95 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 415 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 706، سندھ میں 6 ہزار 766، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 884، اسلام آباد میں 860، بلوچستان میں 338، گلگت بلتستان میں 172 اور آزاد کشمیر میں 689 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بھارتی خارجہ پالیسی ایسے ہے جیسے کھسیانی بلی کھمبا نوچے: شیخ رشید

Read Next

امریکا کا صوبہ ننگرہار میں ڈرون حملہ، کابل ایئرپورٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے