• جنوری 17, 2022

لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری، گردن پر ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق

لاہور: پتنگ بازوں کو لگام ڈالنے کے حکومتی دعوؤں کے باوجود لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل تاحال جاری ہے، شالیمار لنک روڈ پر پتنگ کی ڈور گردن پر پھرنے سے 19 سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

ڈور پھرنے کے واقعات پر وزیراعلی اور سی سی پی او کے نوٹسز کے باوجود پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ہے۔ لاہورشالیمار لنک روڈ پر کٹی پتنگ کی ڈور گردن پر پھرنے سے نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ مشتاق کالونی کا رہائشی، 19 سالہ اسد نامی نوجوان موٹرسائیکل پر گھر جارہا تھا کہ کٹی پتنگ کی ڈور اسکی گردن پر پھر گئی۔ گردن کٹنے سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

نوجوان کی میت گھر پہنچی تو وہاں کہرام مچ گیا، المناک حادثےکے باعث علاقے کی فضا سوگوار نظر آئی۔ پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود خطرناک کھیل کو روکنے میں پولیس ناکام نظر آتی ہے۔ گذشتہ سالوں کے دوران قاتل ڈور پھرنے سے ننھے بچوں سمیت متعدد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی: فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی، تحقیقات شروع

Read Next

کراچی: ڈکیتی کے دوران پولیس اہلکار کو قتل کرنیوالے ملزمان کے فرار کی فوٹیج سامنے آ گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے