• جنوری 27, 2023

لاہور میں طالبہ پر ساتھی لڑکیوں کا تشدد، شوبز شخصیات بھی برہم

لاہور: لاہور کے نجی سکول میں نشے کی عادی لڑکیوں کی جانب سے ساتھی طالبہ پر کئے گئے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر شوبز شخصیات نے بھی اظہار برہمی کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر شوبز شخصیات کی جانب سے بھی شدید ردِعمل سامنے آرہا ہے، اداکار احمد علی بٹ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس واقعے کا ذمے دار والدین اور سکول انتظامیہ کو ٹھہراتے ہیں جنہیں بلکل اندازہ نہیں کہ ان کے بچے سکول اور نجی زندگی میں کیا کر رہے ہیں۔

احمد علی بٹ نے اپنی انسٹا گرام سٹوری میں لکھا کہ اس واقعے کو دیکھنے کے بعد یہ ثابت ہوتا ہے کہ سوشل میڈیا اور منشیات نے کس طرح ہماری نوجوان نسل کو برباد کر دیا ہے۔

اداکارہ یشما گل نے بھی مذکورہ واقعے پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ اس طرح تنگ کرنا لڑکی کو مارنا اور ویڈیو بنانا کسی لحاظ سے بھی اچھا نہیں ہے۔

اداکارہ میرب علی نے کہا کہ یہ بیہودہ حرکت ہے اُمید ہے کہ متاثرہ لڑکی کو انصاف ملے گا اور یہ بابا کی شہزادیاں جیل میں وقت گزاریں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر لاہور کے ایک نجی اسکول کے بچوں کی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک طالبہ پر ساتھی لڑکیوں کو تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ لڑکے اسے بچانے کے بجائے ویڈیو بنانے میں مصروف رہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شردھا کپور نے نئی فلم ’’ تو جھوٹی میں مکار ‘‘ کا پوسٹر شیئر کردیا

Read Next

نورا فتحی اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے حسد کرتی ہے: سکیش چندر شیکھر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔