• دسمبر 7, 2021

لاہور میں اسموگ کے ڈیرے: ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 424 پر پہنچ گیا

لاہور: پنجاب میں فضائی آلودگی کا زور برقرار ہے۔ لاہور میں اسموگ نے ڈیرے ڈال لئے، ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 424 پر پہنچ گیا، شہری آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے۔

لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں سب سے زیادہ 680 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ گلبرگ میں 462، ڈیوس روڈ میں 562 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔ ڈی ایچ اے فیز 2 میں 447، ٹاون شپ میں 440، بحریہ آرچرڈ میں 413، علامہ اقبال ٹاون میں 424، پنجاب یونیورسٹی میں 424، ایڈن کاٹیجز میں 406، انارکلی بازار میں 481 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ درجہ حرارت 27 ڈگری تک جانے امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعظم سلیکٹڈ، ماہرین کہہ رہے ہیں ای وی ایم شفافیت میں رکاوٹ: حمزہ شہباز

Read Next

ایپل کی آئی کار کا مکمل تھری ڈی ڈیزائن جاری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے