• جنوری 17, 2022

لاہور میں اسموگ کے ڈیرے، ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 398 پر پہنچ گیا

لاہور: پنجاب میں فضائی آلودگی کا زور برقرار، لاہور میں اسموگ نے ڈیرے ڈال لئے، جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 398 پر پہنچ گیا، شہری آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے۔

لاہور کے علاقے گلبرگ میں 728، کوٹ لکھپت میں 652، گورومانگٹ روڈ پر 596 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح کوٹ لکھپت میں 652، ماڈل ٹاؤن میں 572، ظہور الہی روڈ پر ائیر کوالٹی انڈیکس 516 تک پہنچ گیا۔ ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں 523 اور ڈی ایچ اے فیز 8 کے علاقوں میں 449 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی: ڈکیتی کے دوران پولیس اہلکار کو قتل کرنیوالے ملزمان کے فرار کی فوٹیج سامنے آ گئی

Read Next

مبینہ آڈیو کی تحقیقات: درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں ؟ اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے