• اکتوبر 23, 2020

لاہور: موٹروے زیادتی کیس: گرفتاری دینے والا وقار الحسن بےقصور قرار

موٹر وے زیادتی کیس: متاثرہ خاتون نے ملزم وقارالحسن کو پہچاننے سے انکار کردیا

ذرائع کےمطابق ملزم وقار الحسن کی تصاویر متاثرہ خاتون کو واٹس ایپ کے ذریعے بھجوائی گئی تھیں لیکن خاتون نے ملزم کو پہچاننے سے انکار کردیا ہے۔دوسری جانب موٹر وے زیادتی کیس میں خود گرفتاری پیش کرنے والے ملزم وقار الحسن نے زیر حراست ایک اور اہم انکشاف کیا ہے۔وقار الحسن نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ کیس کا مرکزی ملزم عابد ایک عرصے سے شفقت نامی شخص کے ساتھ وارداتیں کر رہا ہے، شفقت بہاولنگر کا رہائشی اور عابد کا دوست ہے۔پولیس نے شفقت کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بہاولنگر اور شیخوپورہ روانہ کر دی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں وقارالحسن موٹر وے زیادتی کیس میں ملوث نہیں پایا گیا تاہم ڈی این اے رپور ٹ آنے کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم عابد کا بہنوئی اور تین رشتے دار پولیس حراست میں ہیں جن سے ملزمان کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب انعام غنی نے دو روز قبل روز پریس کانفرنس عابد علی اور وقار الحسن کو موٹر وے زیادتی کیس کا ملزم نامزد کیا تھا اور ملزمان کی اطلاع دینے کے لیے 25، 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا تھا

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ایف اے ٹی ایف: پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے کام کر رہا ہے!

Read Next

موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس، ملزم شفقت گرفتار، ڈی این اے میچ کر گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے