• اکتوبر 19, 2021

لاہور: مغلپورہ میں ڈاکو پٹرول پمپ سے ہزاروں روپے لوٹ کر فرار

لاہور: لاہور میں مغلپورہ کے علاقے میں واقع پٹرول پمپ سے ڈاکو واردات کے دوران کیشیئر سے ہزاروں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا۔ تھانہ مغلپورہ کی حدود میں واقع پٹرول پمپ پر مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ہلہ بول دیا، واردات یو ای ٹی کے سامنے پی ایس او پمپ پر ہوئی۔ ڈاکو پٹرول پمپ کے کیشئر سے ہزاروں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے واردات کے بعد سرعام فائرنگ بھی کی۔ ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود مغلپورہ پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

انگلینڈ نے پاکستان کو دھوکا دیا: سابق انگلش خاتون کپتان

Read Next

مقدمہ بازی کی رنجش پر 10 افراد کا شہری پر تشدد، بیٹے کو اغوا کر لیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے