• دسمبر 7, 2021

لاہور: ماڈل ٹاؤن کچہری کے قریب ٹائر پھٹنے سے ٹرک پل سے نیچے گرگیا، ڈرائیور شدید زخمی

لاہور: لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن کچہری کے قریب صبح سویرے ٹریفک حادثہ، ٹائر پھٹنے کے باعث ٹرک پل سے نیچے گرگیا، ٹرک ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔

ماڈل ٹاؤن کچہری کے قریب صبح سویرے ٹریفک حادثہ پیش آیا، ماڈل ٹاؤن کچہری کے قریب ٹائر پھٹنے سے ٹرک پل سے نیچے گر گیا۔ حادثہ صبح 4 بجے پیش آیا، ٹرک گرنے سے لیسکو کے دو کھمبوں کے تار ٹوٹ گئے۔

ٹرک ڈرائیور کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹرک میں سوار دو ہیلپرز معمولی زخمی ہوئے۔ دوسری جانب لیسکو نے بجلی کی بحالی کا کام شروع کر دیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

تبادلوں پر تنازع: حکم عدولی پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے 29 سینئر افسران کو نوٹسز

Read Next

سندھ میں جمہوریت خطرے میں پڑ گئی: حلیم عادل شیخ کا صدر و وزیراعظم کو خط

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے